بھٹکل، 18 نومبر (ایس او نیوز): پڑوسی علاقے شیرور کے جناب سید شبیر صاحب (عمر 68 سال) لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے گھر والوں نے عوام الناس سے مدد کی درخواست کی ہے۔
گھروالوں کے مطابق، دماغی طور پر کمزور جناب شبیر صاحب سنیچر، 16 نومبر کو صبح قریب 9 بجے شیرور کے مسلم محلہ میں واقع اپنے گھر سے مارکیٹ جانے کے لیے نکلے تھے، لیکن واپس گھر نہیں لوٹے۔ گھر والوں نے اپنی طرف سے تمام رشتہ داروں اور دوست احباب سے رابطہ کرکے انہیں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ان کی گمشدگی سے گھر والے سخت پریشان ہیں۔ عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو، تو براہ کرم موبائل نمبر 9844502943 پر اطلاع دیں۔
اس سلسلے میں بیندور پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کی جا چکی ہے۔